حکومت کو عمران خان سے خطرہ ہے: خواجہ آصف

Spread the love

سیالکوٹ(صرف اردو ڈاٹ کام)سابق وزیر ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

نواز شریف کی صحت کے بارے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شائد ہم کوئی رعایت چاہتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق میاں صاحب کو دل کی تکلیف ہے لیکن حکومت میاں صاحب کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کینٹ میں اپنی رہائش گاہ پر اراکین صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ اور ارشد وڑائچ

ودیگر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ، خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ خود اپنی

ساکھ خراب کر رہے ہیں ان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت 6ڈاکٹروں کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے

اورمیاں نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کل جو زبان استعمال کی اس سے

ان کی جھنجلاہٹ نظر آرہی ہے ، انہوں نے کہا کہ 6مہینے کے دوران وزیر اعظم عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کو سکے ،

وزیر اعظم اور دیگر وزراء پی اے سی کے چیئرمین شہباز شریف کو ہٹانے کی باتیں کر رہے ہیں اوراگر میاں شہباز شریف کو

پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی سسٹم کو منجمد کر سکتے ہیں مگر اداروں کا نقصان نہیں چاہتے اور عمران خان بتائیں کہ وہ 22 سال جو باتیں کرتے رہے

کیا ان میں سے ایک پر بھی عمل کیا ؟ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کرنے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان

22 سال جو باتیں کرتا رہا آج سوچ کر شرمندہ ہوتے ہوں گے ، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پہلی دفعہ کوئی وزیر اعظم خود آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہا ہے

اس وقت سسٹم کو حکمرانوں سے خطرہ ہے ، انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان اور وزرا نے جو ماحول بنا دیا ہے

اس سے بیورو کریسی کام کرنا چھوڑ دے گی اور حکمرانوں کے طرز عمل سے پارلیمنٹ اور ملک کو خطرہ ہے ،

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 6 ماہ کے دوران 1400 ارب کے نوٹ چھاپے ہیں اور حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے

خدشہ ہے کہ ہمارے دیرینہ دوست ممالک ناراض نہ ہو جائیں،

Leave a Reply