مشکلات میں گھبرانے سے مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ خوشبو

Spread the love
اداکارہ خوشبو، فائل فوٹو

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ زندگی میں آسانیاں او رمشکلات آتی رہتی ہیں

لیکن انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے ،خواتین کو کامیابی کے لئے مردوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

ایک انٹرویو میں خوشبو نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہنا اور دوسروں سے حسد نہ کرنا میری خوبصورتی کا راز ہے

اور اس پر کچھ خرچ نہیں آتا۔ مشکل آنے پر پریشان ہونے سے اسے دور نہیں کیا جا سکتا اس لئےڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

خوشبو نے کہا کہ ایسی خواتین جو مختلف شعبوں میں کام کرتی ہیں ان کیلئے کام اور اپنی گھریلو زندگی میں توازن

قائم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے مشکلات ہوتی ہیں

لیکن شوبز سے وابستہ خواتین کو اس کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے شوہر اور گھر والوں کی

سپورٹ کی وجہ سے کامیاب زندگی گزار رہی ہوں اور اس پر خدا کی ذات کی شکر گزار ہوں۔

خوشبو نے کہا کہ شوبز کے ساتھ بچوں اور فیملی کو وقت دینے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے

چلتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ کامیاب ہو ہی نہیں سکتیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply