پولیس کی پھرتیاں کوئٹہ ، اڑھائی سالہ بچے پر فائرنگ اور دہشت گردی کی 9دفعات کے تحت مقدمہ درج

Spread the love

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں میں اڑھائی سالہ بچے پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا‘

مقدمے میں بلال پردہشت گردی کی9دفعات درج کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد تھانہ نیو سریاب نے بلال پر مقدمہ درج کیا

جس کے بعد ننھے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے اور اس کی گردفتاری کیلئے تین چھاپے بھی مارے گئے۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بلال اب تک چپس اور جوس پیتا ہے پولیس پر فائرنگ کیسے کر سکتا ہے،

بتایا گیا ہے کہ بلال کے نام پرعلاقے میں ایک سکول کھولا گیا ہے جس پرپولیس نے کوئی بڑاآدمی سمجھ کر ایف آئی آر کاٹ کر دی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی بار پولیس سے رابطہ کیا ہے مگر اب تک معاملہ حل نہ ہو سکا،

مقدمہ درج ہونے پر بچے کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہوں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply