منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اسلم مسعودکو دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام)سندھ منی لانڈرنگ کیس میں بیرون ملک سے گرفتار

اسلم مسعود کو دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی اے ٹیم نے معائنے کیلئے آر آ ئی سی راولپنڈی منتقل کردیا

جبکہ ملزم کو راہداری ریمانڈ کیلئے اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

یاد رہے جعلی بینک اکائونٹس کے الزام میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود

سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا

جنہیں انٹر پول نے پاکستان لانے میں مدد فراہم کی، انہیں اکتوبر2018میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹر پول نے گرفتار کر لیا تھا۔

اسلم مسعود سابق صدر آصف علی زرداری کے اکائونٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان پر 107جعلی بینک اکائونٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں۔

گذشتہ دنوں پاکستان آنے کی مشروط رضا مندی ظاہر کی تھی ۔
اسلم مسعود

Please follow and like us:

Leave a Reply