رینٹل پاور کیس,پاکستان کیخلاف 86کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل

Spread the love

عالمی عدالت نے پاکستان کیخلاف ترکش رینٹل پاورپلانٹ کے حق میں دیا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دوبارہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ،

سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کیلئے عالمی ٹریبونل، انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ترک کمپنی کارکے کی طرف سے دائر

رینٹل پاور کیس میں پاکستان کیخلاف86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا ہی دیا گیا فیصلہ معطل کردیا۔

ترک کمپنی کارکے نے پاکستان کیخلاف رینٹل پاور کیس میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

22 اگست 2017ء کو ٹریبونل نے پاکستان کیخلاف کیس کا فیصلہ دیا تھا جس پر موجودہ حکومت نے نظرثانی کی اپیل دائر کی

اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔2012ء میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پاکستان نے ترک کمپنی کار کے سے رینٹل پاور پروجیکٹس کا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا،

کارکے کو پاکستان میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے 560 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply