197

امریکا اسرائیل سے محدود پیمانے پردفاعی نظام آئرن ڈوم خرید ے گا

Spread the love

امریکی فوج نے کہاہے کہ وہ اسرائیل سے اس کا تیار کردہ دفاعی نظام آئرن ڈوم محدود پیمانے پر خرید کرے گی۔

وہ اپنی طویل المدت دفاعی ضروریات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

فی الحال اسرائیل سے اس کا دفاعی نظام محدود پیمانے پر خرید کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ اسرائیل ک تیار کردہآئرن ڈوم دفاعی نظام فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں تیار کردہ راکٹوں سے بچائو کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

آئرن ڈوم کاتیوشا اور پانچ سے 70 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے والے راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے

اور مارٹر کے گولوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ

آئرن ڈوم غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب کیا گیا ہے

جو اپنے اہداف کے حصول میں 90 فی صد کامیاب ہے۔

امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے دفاع کے لیے آئرن ڈوم کا استعمال کرے گی

تاکہ فوجیوں کو درپیش چیلنجر، براہ راست اور فضائی خطرات سے تحفظ دیا جاسکے۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں