25

بھارتی ریاستی دہشتگردی،مزید3کشمیری شہید،انٹرنیٹ،موبائل سروسز بند

Spread the love

مزید3کشمیری شہید

سرینگر،اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے مزید3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا،قابض بھارتی فوجیوں کی علاقے میں ناکہ بندی کردی،سرچ آپریشن کے نام پربھارتی فوجی گھروں میں گھس کرکشمیریوں کوہراساں کیا جانے لگا ،موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ،کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فور سزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی ۔

جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوسرینگرمیں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ، دکا نیں، کارو با ری مراکزاورٹرانسپورٹ بند رہے ۔ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے اسیر چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دی تھی ، مسرت عالم دلی کی تہاڑجیل میں قید ہیں۔بھارتی فور سزنے کشمیریوں کواحتجاجی ریلیاں نکالنے سے روکنے کیلئے سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کردیں

۔دریں اثنا ء ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ فوجی کریک ڈاون کی شدید مذمت کرتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 35بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے،سرینگر میں 24 نومبر کو ایک جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا،

قابض فوج کشمیر میں جبر ی گمشدگیاں، ٹارگٹ کِلنگ، ماورائے عدالت قتل اور آبادی کو اجتماعی سزائیں دینے جیسے جرائم میں ملوث ہے، بھارت کا وحشیانہ طاقت کا استعمال حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کی مرضی کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے دیا ہے، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیلئے بھارت کو جوابدہ بنائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے،

پاکستان نے بھارت کیخلاف جامع ڈوزیئر میں بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں اور انسانیت کیخلاف جرائم کے ناقا بل تردید ثبوت فراہم کر چکاہے ، عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید3کشمیری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں