آج کا دن 26

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس خبر کا انتظار تھا آج وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے اور آپ کے راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔ آج ہونے والی پیشرفت میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے لئے آسان راستہ تلاش خود مت کریں اﷲ سے مدد مانگیں وہ ہی ہے جو کوئی وسیلہ بنا دے گا۔ آج کا دن ایک اچھی خبروالا ہے اگر آپ نے اس کی اہمیت کو سمجھ لیا تو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کافی دنوں کے بعد کچھ بہتری کی خبر آئی ہے جن افراد نے کافی عرصے سے خوشی نہیں دیکھی تھی۔ اب ان شاء اﷲ وہ اچھی اور بہتری خوشی کی حاصل بھی کر سکیں گے ان شاء اﷲ۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو آج کا دن کل سے بہتر اس لئے لگے گا کہ ایک رکا ہوا کام دوپہر تک ہو جائے گا اور جس بھی طرف امید لگا رکھی تھی وہاں سے بھی کوئی اچھی خبر ہی آئے گی ان شاء اﷲ۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے غصہ قابو میں رکھیں اور کوشش کریں کہ دن کسی طرح ٹل ہی جائے تو بہتر ہے اور صدقہ دے دیں گے تو بہت بہتر رہے گا آپ کے لئے خیال کریں۔


برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بھی خبر کا انتظار ہے وہ آج نہیں ملے گی کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا اب تو جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور چند دن خاموشی سے ایسی پر ہی چلیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں آج کا دن خوبصورت ہے آپ کو کسی جانب سے اچھی خبریں ملیں گی اور آپ کی ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔


برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ بیمار ہیں اور کسی بندش وغیرہ کو محسوس کر رہے ہیں ان شاء اﷲ وہ اس سے نکل جانے مں ی کامیاب ہوں گے اور اس کے بارے میں اہم کام ہونے کی خبر ملنے سے معلوم ہوگا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اہم اور آپ کے ایک مسۂل حل ہونے کے قریب ہوگا اور روز گار کے حوالے سے کوئی اچھی خبر بھی آ رہی ہے آج اپنوں کے ساتھ اختلافات کا اندیشہ بھی رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس کام سے رکا جائے رک جائیں اور اس کو قدرت کا اشارہ ہی سمجھیں اس وقت آپ کو جو بات سمجھ میں نہیں آ رہی۔ وہ آگے چل کر سامنے آ سکتی ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
خود ہی اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں، غلط فیصلے لے رہے ہیں آج کا دن آپ کو رک رہا ہے ابھی اس کے لئے بالکل مناسب وقت نہیں ہے۔ مخالفین بھی ہوشیار ہیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں آپ کو خود ہی ان سے اب دور ہونا چاہئے اور آج ہر قدم بے حد محتاط انداز سے رکھیں یہ وارننگ ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں