چیک پوسٹ مسلح دہشتگردوں 20

بلوچستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 جوان شہید

Spread the love

بلوچستان میں پاک فوج

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ،

یہ چیک پوسٹ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری جواب دیا ، جس میں دہشتگردوں کوبھاری نقصان پہنچا

تاہم جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اﷲ اور سپاہی انشااﷲ شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ،

ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں