petrol 28

پٹرول پمپ مالکان کا آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

Spread the love

پٹرول پمپ مالکان ہڑتال

لاہور ، اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ، اور پٹرول پمپ مالکان کوآج صبح 6 بجے سے پٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر اور چترال میں پٹرول پمپس بند رہیں گے۔

حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے،

اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی محمدحماد اظہرنے کہا ہے کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں،

مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں، ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا۔

اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی محمدحماد اظہرنے کہا ہے کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں،


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں