کورونا وائرس سے مزید 23

کورونا سے مزید 9افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 28ہزار 677ہوگئی

Spread the love

کورونا سے مزید 9

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 677ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82ہزار 860ہوگئی۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 42ہزار 638، سندھ میں 4لاکھ 74ہزار 573، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79ہزار 720، بلوچستان میں 33ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7ہزار 525جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار 538کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار 675 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 38نئے ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک 12لاکھ 39ہزار 995 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 677ہوگئی۔

پنجاب میں 13ہزار 5، سندھ میں 7 ہزار 613، خیبرپختونخوا میں 5ہزار 821، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں 742مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا سے مزید 9

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں