آج کا دن 20

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آج کا دن آپ کی سوچ کے مطابق اچھا رہے گا۔ ان شاء اﷲ اپنے مقصد میں کامیابی کا سفر شروع ہوگا اور جس خطرے نے تنگ کر رکھا تھا وہ اب ٹل چکا ہے۔
ثور
اﷲ نے چاہا تو آج خود کو بہتری میں محسوس کریں گے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ غیر متوقع انداز سے ہوتا چلا جائے گا۔ پریشانی کم ہو جائے گی۔
جوزہ
جن افراد نے اپنے مالی معاملات کے حوالے سے بڑے تنگ دن گزاریں ہیں وہ اب اس حوالے سے شاندار بہتری کی طرف پیش قدمی شروع کریں گے اور آج رقم بھی ملے گی۔
سرطان
دوسروں کی باتوں مت آئیں آپ مناسب جانب سفر کر رہے ہیں۔ بڑی امید ہے کہ آپ کو اسی راستے پر کامیابی ملے گی۔ آج پرانے ایک معاملے سے نجات بھی ملے گی۔
اسد
جو لوگ اپنے گھر میں بے سکونی محسوس کر رہے تھے۔ ان شاء اﷲ وہ اب کافی حد تک بہتری میں آجائیں گے۔ آج کا دن کشیدگی کم کرے گا اور اچھی خبر دے گا۔
سنبلہ
آپ کی رقم اگر بلاک ہے تو اس کے نکلنے کے امکانات پیدا ہو گئے اور بڑا اچھا سلسلہ سامنے آنے کی امید ہے۔ آپ نے اب رسک بھی لینا ہے اور بھی بڑی جلدی۔
میزان
توبہ کریں۔ اس راستے پر بار بار چل کر اپنے آپ کو مشکل میں مت ڈالیں۔ آپ نے جہاں سے نقصان اٹھایا تھا۔ آج خاموشی اختیار کریں اور صدقے کی بھی ضرورت ہے۔
عقرب
جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ آج شام تک امید ہے کہ اس سے نکل آئیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا اور مشکل سے نکلنے بحکم اﷲ مددگار ہے۔
قوس
بند راستے ان شاء اﷲ کھل رہے ہیں۔ آپ آزاد ہو رہے ہیں اور جس بھی پریشانی نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ تو آج دوپہر تک ہی بھاگ جائے گی۔ فکر مند نہ ہوں۔
جدی
آپ چل کر اس شخص کے پاس جائیں جس کا دل دکھایا تھا۔ اپنے کئے کی معافی مانگیں اور پھر خاموشی سے کسی غریب کی مدد کر دیں۔ راستے کس طرح کھلتے ہیں دیکھ لیں گے۔
دلو
آپ بار بار اپنی پوزیشن نہ بدلیں اور جب تک آپ کے ہاتھ میں کچھ نہ ہو آپ کو پروگرام یا حکمت عملی بھی بنائیں۔ پہلے خود کو مالی طور پر مضبوط کرلیں، پھر دیکھیں۔
حوت
اس وقت آپ کا ستارہ بحکم اﷲ اچھی پوزیشن پر آ رہا ہے۔ کافی عرصہ مشکل میں گزارہ ہے۔ اب حالات بدل رہے ہیں اور آپ کو ایک بند گلی سے باہر نکال رہے ہیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں