خاتون پائلٹ مریم مختیار 17

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید کی 6برسی آج منائی جائے گی

Spread the love

خاتون پائلٹ مریم مختیار

ڈسکہ (صرف اردو آن لائن نیوز) پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید کی 6برسی( آج)

24نومبر کو منائی جائے گی مریم مختیار شہید6سال پہلے پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے

پر معمول کی جنگی مشقوں کے دوران طیارے میں فنی خرابی کے باعث میانوالی کے قریب جہاز تباہ

ہونے کے نتیجہ میں شہید ہوئی تھیں۔

پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کورئیر ایڈمرل کے عہدیپر ترقی دے دی گئی ۔رئیر ایڈمرل

سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج لاہور

اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان پاک بحریہ میں

ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں، جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کاوسیع تجربہ شامل

ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) اور ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول

پوائنٹ (DICP)شامل ہیں۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں

سیکریٹری اور فلیگ لیفٹیننٹ چیف آف دی نیول اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی)

اور ڈائریکٹر سرفیس اسٹورز شامل ہیں۔ ایڈمرل کی غیر ملکی اسٹاف تقرریوں میں اتاشی ڈیفنس

پروکیورمنٹ، UK اور اسٹاف آفیسر (لاجسٹک)سے کمانڈر ٹاسک فورس-150 کے ہیڈکوارٹرز US

NAVCENT، بحرین شامل ہیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی

چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)کیفرائض انجام دے رہے ہیں۔رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان کو ان کی

شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

خاتون پائلٹ مریم مختیار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں