31

انیل کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی، بشریٰ انصاری

Spread the love

انیل کپور بشریٰ انصاری

سینیئر اداکارہ، لکھاری، گلوکارہ و ہدایت کارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں

بولی وڈ کی چند فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، جس میں سے ایک فلم میں انہیں انیل کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی۔

 بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے 9 سال کی عمر سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ ایک طرح سے بچوں کی ہیروئن ہوتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں بچوں کے پروگرام میں ’پری‘ بنا کر بٹھایا جاتا تھا اور انہوں نے اس زمانے میں بچوں کے ہی پروگرام میں بنگالی زبان میں گانا گاکر 20 روپے کا انعام جیتا تھا۔

انہوں نے بنگالی زبان میں گانے گاکر ملنے والے 20 روپوں کو اپنی پہلی کمائی قرار دیا اور بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے مسلسل 15 اور 20 روپے کمائے اور کچھ ہی ماہ میں ان کی کمائی 90 روپے تک جا پہنچی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ والدہ ان سے وہ پیسے لے کر انہیں کبھی چند روپے تو کبھی بہت ہی کم پیسے دیتی تھیں۔

انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ والدہ نے انہیں کم عمری میں ان کی فرمائش پر ایک گھڑی دلوائی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ 90 روپے کی ہے، تاہم بعد ازاں جب وہ گھڑی ٹوٹ گئی اور وہ انہیں بنوانے گھڑی ساز کے پاس گئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ اس کی رقم 16 روپے ہے۔

انیل کپور بشریٰ انصاری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں