لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر 29

لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر

Spread the love

دنیا کا آلودہ شہر

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، مجموعی طور پر ائیر کوالٹی

انڈیکس 374 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔پاکستان کے ٹاپ

ٹین آلودہ شہروں میں ساہیوال 394 کے ساتھ سرفہرست، لاہور 374 کیساتھ دوسرے اور بہاولپور 324

اے کیو آئی کیساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ لاہور میں فتح گڑھ کے علاقوں میں 612، کوٹ

لکھپت میں 573، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 485 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 470، ٹھوکر

نیاز بیگ میں 422 اور اپر مال کا ائیر کوالٹی انڈیکس 407 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب فصلوں کی

باقیات کو جلائے جانے کے واقعات تھم نہ سکے۔ شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،

سرگودھا، جھنگ اور ملتان کے علاقوں میں دھان کی فصل کو جلایا گیا۔ بھارتی پنجاب کے علاقوں

امرتسر، بھٹنڈا، فیروزپور، فرید کوٹ کے علاقوں میں خطرناک حد تک فصلوں کی باقیات کو جلایا

جانے لگا۔بھارتی پنجاب کے علاقوں امرتسر، بھٹنڈا، فیروزپور، فرید کوٹ کے علاقوں میں

خطرناک حد تک فصلوں کی باقیات کو جلایا جانے لگا۔

خطرناک حد تک فصلوں کی باقیات کو جلایا جانے لگا۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں