28

لاہور میں کورونا کی چوتھی لہر میں واضح کمی

Spread the love

لاہور میں کورونا لہر

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا کی چوتھی لہر میں واضح کمی سامنے انا شروع لاہور میں 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 44 نئے مریض رپورٹ،

شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اس حوالے سے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر سے کورونا کے 94 نئے کیسز سامنے آئے،

جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 172 ہو گئی۔کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6 ہزار 478 ہے،

صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی کل تعداد 12 ہزار 983 ہو چکی ہے،

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 351 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک مجموعی طور پر 82 لاکھ 3 ہزار 601 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے۔صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح صفر اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب تک مجموعی طور پر 82 لاکھ 3 ہزار 601 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے۔صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح صفر اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں کورونا لہر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں