31

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

Spread the love

ویکسین نہ لگوانے والے

لاہور (صرف اردو آن لائن یوز) ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی۔ جس کے پاس کورونا ویکسی نیشن کارڈ ہو گا وہی میٹرو بس اور میٹرو ٹرین میں سفر کر سکے گا۔

شہر لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنیوالوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پابندیاں مزید سخت، این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مسافروں کیلئے ماسک کے استعمال کیساتھ ساتھ مکمل ویکسینیٹڈ ہونا بھی لازمی قرار دیدیا گیا۔

شہر لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنیوالوں کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین سمیت فیڈر روٹس پر چلنے والی دو سو سپیڈو بسوں میں سفر کیلئے ویکسین لگوانا ضروری ہو گا۔

18 نومبر 2021 سے مکمل ڈوز اور کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکٹ کاؤنٹر پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جائے گا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹاف کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جس مسافر کے پاس سرٹیفکیٹ موجود نہیں اس کو سٹیشن سے واپس بھیج دیا جائے ۔

ویکسین نہ لگوانے والے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں