کورونا وائرس سے مزید 28

کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

Spread the love

کورونا کے وار تھم

اسلام آباد ، لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہوگئی۔

جمعرات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 162، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 346، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 404،

اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 131 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی۔

پنجاب میں 12 ہزار 986، سندھ میں 7 ہزار 609، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 809، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا کے وار تھم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں