ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق 34

کورونا کی شدت میں کمی، مزید 10 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا شدت میں کمی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد

12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 68، سندھ

میں 4 لاکھ 73 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276، بلوچستان میں 33 ہزار 422،

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 383 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار

517 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے ٹیسٹ

کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29

ہزار 347 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں

کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 984، سندھ میں 7 ہزار 605، خیبرپختونخوا میں 5

ہزار 805، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741

مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا شدت میں کمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں