32

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلوتک اضافہ

Spread the love

سی این جی قیمت

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز)عوام کیلئے ایک اور بری خبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں پندرہ روپے تک اضافہ کر دیا گیا

چیئرمین ایسوسی ایشن کہتے ہیں سیلز ٹیکس میں اضافے سے قیمتیں بڑھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قیمت میں 15 روپے فی کلوتک اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 10.30 روپے فی کلومہنگی

اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب، کے پی میں سی این جی کی قیمت 150 روپے کلو سے تجاوز کر گئی

جبکہ کراچی سمیت سندھ میں قیمت 195 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی این جی پر سیلز ٹیکس دگنا کر دیا ہے سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے سی این جی مہنگی ہوئی ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی این جی پر سیلز ٹیکس دگنا کر دیا ہے


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں