وزیر اعظم مصنوعی قلت 24

پنجاب فلورملزایسوسی ایشن نے آٹا سپلائی بند کرنےکی دھمکی دیدی

Spread the love

آٹا سپلائی بند

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے ہے کہ ایک ہفتے کے

اندر اندر مطالبات حل نہ ہوئے تو 23 نومبر کو پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ آٹے کی سپلائی

بند کر دی جائے گی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں گروپ لیڈر عاصم رضا احمد پنجاب کے چئیرمین

ملک طاہر حنیف سابق چیئرمین لیاقت علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلورملنگ

انڈسٹری کو گندم ریلیز پالیسی پر شدید تحفظات ہیں محکمہ خوراک کے اقدامات سے انڈسٹری میں

بے چینی بڑھ گئی۔ کم سرکاری کوٹہ کے سبب سرکاری آٹاکی دستیابی متاثر ہو رہی اور اوپن مارکیٹ

آٹے کی قلت کی وجہ سے بحران کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر خوراک پنجاب اپنے دعوؤں

سے مکر گئے جو وعدے کیے وہ بھول گئے جس سے فلور ملینگ انڈسٹریز مسائل کا شکار ہے انہوں

نے کہا کہ گندم کوٹہ کم از کم 25 بوری کیا جائے۔بیرونی اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے کی شق

ختم کی جائے گندم گرائنڈنگ چارجز پر نظر ثانی کی جائے خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں کو

سفید تھیلا میں آٹا ترسیل کی اجازت دی جائے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملز سرکاری گندم کوٹہ

نہیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم سرپلس ہے مگر سیکریٹری

خوراک پنجاب اور ڈاریکٹر خوراک پنجاب کنفیوذن کا شکار ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ایک ہفتے کا

وقت اس لیے دی گیا ہے تاکہ حکومت اپنا کام کر سکے ورنہ 23 نومبر بروز منگل کو پنجاب بھر میں

آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔


آٹا سپلائی بند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں