آج کا دن 32

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اس وقت آزمائشی سا وقت چل رہا ہے۔ ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ذراسی غلطی کسی بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔ اگر استخارے کے ساتھ چلیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
کوئی بھی مسئلہ آج دکھائی نہیں دے رہا۔ اور جس سے خطرہ تھا وہ بھی بھاگ گیا ہے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لیے کافی کچھ ہے۔ اگر سمجھ سکتے ہیں تو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو جو بھی آفر ملے اس کو اﷲ پا ک کا نام لے کر فوری پکڑ لیں اس وقت یہ مالی معاملات ٹھیک کرے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
ان دنوں کچھ سازشی قسم کے لوگ آپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ کسی نقصان سے دوچار نہ کر دیں۔ چاروں قل پڑھ کر اس کا حصار بنا کر چلیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
بدنظری کی کیفیت ابھی باقی ہے۔ اس کی وجہ سے ہی آپ کو خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔ آپ کو نہایت محتاط ہو کر چلنا ہے توبہ اور صدقہ ہی واحد سہارا نظر آتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ صرف دو یوم صبر سے کام لیں ان شاء اﷲ ان معاملات سے نکل جانے میں کامیاب ہونگے ابھی خاموشی سے چلنا ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
ایک اہم ضرورت پوری ہوگی۔ مالی طور پر ایک نقصان بھی پورا ہو جائے گا۔ آپ بس سکون سے چلیں۔ کسی معاملے میں جلد بازی ہرگز نہ کریں تو بہتر رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
کوئی بھی رکاوٹ محسوس کی جارہی تھی وہ آج دور ہو جائے گی۔ آج مالی طور پر کوئی اہم راستہ ملے گا۔ جس سے آنے والے دنوں میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
آپ پر قسمت مہربان ہے۔ مشکلات سے دن بدن دور ہوتے جارہے ہیں۔ اور جو بڑی ضرورت بھی تھی وہ بھی آج دور ہوگی۔ آج کا دن بڑی خوشخبری سے نوازے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
اولاد کے حوالے سے جو ٹینشن لاحق تھی وہ دور ہوگی۔ آپ کی مالی ضرورت بھی آج غیر متوقع انداز سے پوری ہوجائے گی۔ آج پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو لوگ نئے کام کی تلاش میں ہیں ان کے لیے آ ج اچھی خبر ہے۔ جو افراد بندش میں مبتلا تھے۔ آج شام تک وہ اس سے آزاد ہو جائیں گے پھر سب اچھا ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
قرض وغیرہ کے حوالے سے جس قدر بھی مشکلات تھیں وہ ختم ہوں گی غیبی انداز سے آج سلسلہ بن جائے گا۔ بعض افراد کے بلاک رقم بھی عرصہ دراز کے بعد واپس مل سکتی ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں