budjat 31

گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، حماد اظہر

Spread the love

گھریلو صارفین گیس فراہمی

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،

گھریلو صارفین کو ہفتے میں صرف تین دن گیس فراہم کرنے سے متعلق خبر و ں میں کوئی صداقت نہیں َ ۔ ملک سطح پر گیس کی پیداوار میں کمی اور کھپت میں اضافے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ایل این جی کے نئے ٹرمینلز لگانے اور روس کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے جائے۔

جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے اور صورتحال بہت زیادہ خطرناک ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں گیس کا بحران ہے اور اس طرح کی صورتحال پہلے کھبی نہیں دیکھی گئی ہے

انہوںنے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں ساڑے تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایل این جی کی قلت ہے قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت گیس سپلائی کے حوالے سے نااہلی سے دوچار ہے ،

موجودہ حکومت ہر معاملے میں سابقہ ادوار کو مورودالزام ٹھہراتی ہے موجودہ حکومت ابھی تک ایل این جی کے معاہدے نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے گیس کے مہنگے سودے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے دوران حکومت نے 30ڈالر سے زائد نرخوں پر گیس کی خریداری کرکے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈیفالٹر کمپنیوں کو گیس کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں اس وقت نیب کہاں ہے اور اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے گھریلو صارفین کو صرف تین دن گیس فراہم کرنے کی بات کی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی کا شعبہ بہت زیادہ زبوں حالی کا شکار ہے

اور الزامات سندھ پر لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ملک سندھ کی گیس کھا رہا ہے مگر سندھ کو کچھ نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ ایل این جی کی خریداری کیلئے کیا منصوبے کئے گئے ہیں موجودہ حکومت تباہی سرکار بن چکی ہے

گھریلو صارفین گیس فراہمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں