34

محکمہ موسمیات کی نومبر کے آخری ہفتہ میں بارش کی پیش گوئی

Spread the love

بارش کی پیش گوئی

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں پر مشتمل بارش برسانے والا سسٹم نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور پہنچے کا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے

بارش سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ گزشتہ کئی روز سے جاری فضائی آلودگی میں بھی کمی واقعہ ہونے کا امکان ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار رہا جس کے نتیجے میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 360 ریکارڈ کی گئی

مزید برآں محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 16978 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی

محکمہ ماحولیات نے متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جبکہ ان گاڑیوں سے جرمانے کی مد میں 96 لاکھ روپے موصول کئے

محکمہ ماحولیات نے متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جبکہ ان گاڑیوں سے جرمانے کی مد میں 96 لاکھ روپے موصول کئے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں