انگلینڈ کو شکست دیدی 27

ٹی 20ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Spread the love

انگلینڈ کو شکست دیدی

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ابوظہبی میں کھیلے جانے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا، کیویز کو پہلا نقصان 4 سکور پر اٹھانا پڑا جب گپٹل 4 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بن گئے،

ولیمسن 5 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے اور ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کیویز نے 167رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کونوے46رنز بناکر سٹمپ آؤٹ ہوگئے،گلین فلپس صرف 2سکور بناسکے ،جمی نیشام نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 3چھکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 26رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،

ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ۔۔۔رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے اننگزکا ا?غاز کیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گر گئی جب جونی بیئرسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر جوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی سکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔

برطانیہ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر رنز166 بنائے،معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگز کھیلی،لیونگسٹون17سکور بناکرآؤٹ ہوئے،کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔انگلش ٹیم میں جوز بٹلر، جونی بیئر سٹو، ڈیوڈ ملان، این مورگن (کپتان)، لیام لیونگ سٹون، معین علی، سیم بلنگز، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔

انگلینڈ کو شکست دیدی


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں