40

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک

Spread the love

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک

ہو گئیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے

لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے،میں اور عاصر (Asser)زندگی بھر کے لئے

ہمسفر بن گئے ہیں،ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم والے گھر میں

ہوئی ،برائے کرم ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں،ہم اپنی نئی زندگی کے سفر کے لئے بہت پرجوش

ہیں۔

افغان صورتحال،ٹرائیکا پلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا

افغانستان کی بحرانی صورتحال پرٹرائیکا پلس اجلاس 11 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہا پاکستان سمیت امریکا، چین اور روس کے نمائندگان خصوصی “ٹرائیکا پلس”

اجلاس کا حصہ ہوں گے۔ افغانستان میں عبوری انتظام کے وزیر خارجہ عامر خان متقی اجلاس میں

شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو

گا۔ افغان وزیر خارجہ پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

“ٹرائیکا پلس” اجلاس کے دوران نمائندگان خصوصی کا بھی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کا امکان

ہے ۔ اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے، قحط سالی سے تحفظ کے امور کا جائزہ لیا

جائے گا۔ افغانستان کے عوام کی انسانی بنیادوں پر غذائی، طبی اور مالی امداد کی فراہمی پر بھی غور

کیا جائے گا۔ افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل متفقہ حکومت کے قیام پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں