لابی یا کاروباری مفاد 30

عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبائی اورضلعی حکومتیں میدان میں نکلیں ، عمران خان

Spread the love

عوام کو ریلیف دینے

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں میدان میں نظر آئیں ، بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،

حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم کی و زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو چینی کے ذخیرے اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیرمین ایف بی آر شریک تھے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ میں شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔

سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔ کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، چونکہ پاکستان درآمدی اشیا پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئیے جائیں اور موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول)ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014 کی قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں مہنگائی کے حالیہ رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے اثرات پڑ رہے ہیں،

ہم گڈ گورننس اور بہتر پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے ضروری اشیاء کی قیمتوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں،متعلقہ حکام ضلع اور تحصیل کی سطح پر مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنا کر عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔پیر کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گڈ گورننس سے متعلق اجلاس ہوا

جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بین الاقوامی منڈی میں مہنگائی کے حالیہ رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم گڈ گورننس اور بہتر پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے ضروری اشیاء کی قیمتوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلی ترین نمونہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمار ے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلی ترین نمونہ تھے ، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

عوام کو ریلیف دینے


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں