24

12سال کے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں، این سی او سی

Spread the love

بچوں کی ویکسی نیشن

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 547ہوگئی،24گھنٹوں کے دوران 449نئے کیسز رپور ٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77ہزار 160ہوگئی۔

پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے کہاہے 12سال کے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

این سی او سی سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبا ل کی زیر صدرات این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی نے وفاق کی اکائیوں میں جاری 12سال سے 18 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن پر اظہار اطمینان کیا گیا۔12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے کیلئے والدین اور سکول انتظامیہ سے روابط بڑھانے پر زور دیا۔

این سی او سی نے ویکسین کے اہل افراد کی دوسری خوراک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا مثبت شرح کم کرنے کیلئے ویکسی نیشن میں تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔

بچوں کی ویکسی نیشن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں