27

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم24سال بعد پاکستان کا دورہ کریگی

Spread the love

آسٹریلوی کرکٹ24سال

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم24سال بعد پاکستان کا مکمل دورہ کریگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی،

میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا۔سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گےَ

یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرورہوں، انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔

اسی طرح یہ آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کی عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہاہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور وہ اس سیریز کے لئے لاجسٹک، سیکورٹی اور کوویڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ24سال

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں