تحریک طالبان پاکستان سیزفائر 32

تحریک طالبان پاکستان مکمل سیزفائر پرآمادہ ہو گئے ہیں،فواد چوہدری

Spread the love

تحریک طالبان پاکستان سیزفائر

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا

ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق

ہو گیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد ٹی ٹی پی نے بیان جاری کیا ہے کہ ‘‏مذاکرات اور فائربندی کے

حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کا اجلاس جاری ہے اور اس کے بعد رسمی بیان جاری

کیا جائے گا۔‘تاہم اس سے پہلے ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایسے کسی مذاکرات کی تردید کی تھی۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر

سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تحریک طالبان پاکستان نے کبھی بھی بامعنی مذاکرات سے انکار

نہیں کیا البتہ فی الحال آن دی گراؤنڈ کچھ بھی نہیں۔دوسری جانب آج اسلام آباد میں ہونے والے قومی

اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ نون کے ایک سینئر

رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس کے دوران ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی دونوں ہی کے معاملے پر

اپوزیشن نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات

کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے ٹی آر ٹی نیوز کو ایک انٹرویو میں

ذکر کیا تھا کہ حکومت پاکستان ٹی ٹی پی کے کچھ علیحدہ دھڑوں سے بات چیت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

تحریک طالبان پاکستان سیزفائر

اپنا تبصرہ بھیجیں