سیرالِیون آئل ٹینکر تصادم 53

سیرالِیون میں آئل ٹینکر کا بس سے تصادم ،خوفناک آتشزدگی، 99 افراد ہلاک

Spread the love

سیرالِیون آئل ٹینکر تصادم

فری ٹاؤن (صرف اردو آن لائن نیوز) مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے

تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا

ہوگیا جس میں 99 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا

لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ

پر بہنے لگا۔سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی

دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اْٹھی جس میں جل کر 99 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز

کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی سپتال منقتل کیا ہے جہاں 99 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ۔

تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے

لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک

اْٹھی جس میں جل کر 99 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیرالِیون آئل ٹینکر تصادم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں