petrol 32

رات کے اندھیرے میں چپکے سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

Spread the love

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) حکومت نے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 8روپے3پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا،پٹرول کی نئی قیمت

145روپے82پیسے فی لٹرمقرر کر دی گئی ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8روپے14پیسے فی لٹر

اضافہ کیا گیا جس سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت142روپے62پیسے فی لٹرمقرر تک پہنچ گئی

اسے طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 27پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا مٹی کے تیل کی نئی

قیمت 116روپے53پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے،جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5.72 رو پے

اضافے سے نئی قیمت 114.07روپے فی لٹر ہو گئی۔ واضح رہے 30اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی مگر وزیر اعظم نے اسے مسترد کر دیاتھا اب جمعرات کی

رات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی

جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے 30اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

کی تھی مگر وزیر اعظم نے اسے مسترد کر دیاتھا اب جمعرات کی رات حکومت نے پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں