آج کا دن 32

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 نحوست میں نمایاں کمی تو واقعی ہوئی ہے مگر ابھی بھی سنبھل کر چلنا ہوگا آج دن گزرنے کے بعد ان شاءاللہ بہتری ملنے کا واضع امکان موجود ہے وہ بھی شاندار۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اب حالات ویسے نہیں رہے کہ جیسا آپ اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا لیتے تھے۔ ابھی تبدیلی شروع ہوئی ہے آگے چل کر دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اچھا دن رہنے کی امید ہے اور جو رکاوٹوں کا سلسلہ تھا وہ اب کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ امید ہے کہ آج کسی طرف سے اچھی خبر کافی دنوں کے بعد خوشی کا احساس دلائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کیا چاہتے ہیں کہ جو دل کہتا ہے وہ ہو جائے نہیں بھائی ایسا نہیں ہوگا زحل نے ویسے ہی بڑا تنگ کیا ہوا تھا۔ ابھی اس کے اثرات چل رہے ہیں۔ آج بے حد محتاط رہنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کو ابھی اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا کریں گے تو مشکل ہو گی۔ اس وقت جہاں میں وہی پر ہیں اور بس خاموشی ہی اختیار کریں بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج مالی حوالے سے آپ کی ایک ٹنشن ختم ہو گی اور ایک بڑی رکاوٹ حیران کن طریقے سے دور بھی ہو سکے گی۔ آج کا دن گھر میں سکون حاصل کرنے کا بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج مبارک دن ثابت ہو سکتا ہے آپ اللہ پاک کے حکم سے بہتری کی طرف ہی سفر کریں گے اور جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں وہ ختم ہونے کی امید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آج بھی اپنا صدقہ دیں اور نظر اُتاریں اور صرف خاص خاص کاموں پر توجہ دیں رسک نہ لیں۔ اور شرارتوں سے بھی دور ہیں۔ دل کو لگام ڈال کر رکھنا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 رزق کے حوالے سے ان شاءاللہ اچھی خبر ملے گی اور روز گار کے حصول میں بڑی اچھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار ہیں وہ اب صدقہ دیں روزانہ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آج دوپہر کے بعد کوئی اہم خبر مل سکتی ہے۔ اور لاحق ٹنشن ان شاءاللہ ختم بھی ہو گی۔ جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ اللہ کا نام لے کر تیاری کر لیں خبر آنے والی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 دل و دماغ دونوں کو صاف رکھیں اور سچی توبہ کر کے اللہ پاک سے ہدایت کا راستہ مانگیں۔ حقوق العباد کے حوالے سے بھی جہاں غلطیاں ہوئی ہیں فوری اصلاح کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ایک راستہ بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں میرا اللہ اور کئی راستے کھول دے گا مگر آپ بھی خود کو اللہ کی نظر میں پاک و صاف رکھیں اور غلط کام فوری چھوڑ دیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں