لابی یا کاروباری مفاد 36

اپوزیشن لیڈر کیساتھ ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کو جائزتسلیم کرنا ہے، عمران خان

Spread the love

ہاتھ ملانے مطلب کرپشن

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ نہیں ملاتا، اس سے ہاتھ ملانے کا مطلب اس کی کرپشن کو جائزتسلیم کرنا ہے،

انگلینڈ میں اگرکسی پرالزام لگ جائے تومجال ہے وہ شخص پارلیمنٹ میں گھس جائے، پاکستان میں ایسا تصورہی نہیں ، یہاں پر اربوں کی کرپشن کرتے ہیں اور اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں،مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا،ان کا اخلاقیات کا معیار بہت بلند ہے ، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گرا ہے،

رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی ہے، ہمارے نبیؐ دنیا کے عظیم رول ماڈل تھے، ہمیں بچوں کو بل گیٹس کے بارے میں بتانے کے بجائے دنیا کے عظیم لیڈر کے بارے میں بتانا ہو گا،

پاکستان میں جنسی جرائم بڑھنا شرمناک چیزہے، سکالرزکا کام معاشرے کی ڈائریکشن کوٹھیک کرنا ہے۔جمعرات کووفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے، عالم کا بہت بڑا رتبہ ہوا کرتا ہے،

اسکالرز قوم کے نظریے کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر اسکالرز راستہ بھول جائیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام فکری انقلاب سے پھیلا، افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ٹھیک سے پتہ نہیں، لوگوں سے اسلام کی تاریخ کا پوچھیں تو انہیں جنگیں یاد ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ نہیں ملاتا، اس سے ہاتھ ملانے کا مطلب اس کی کرپشن کو جائزتسلیم کرنا ہے، انگلینڈ میں اگرکسی پرالزام لگ جائے تومجال ہے وہ شخص پارلیمنٹ میں گھس جائے، پاکستان میں ایسا تصورہی نہیں ، یہاں پر اربوں کی کرپشن کرتے ہیں اور اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں۔

مغرب کی پارلیمنٹ میں ہماری سینیٹ کی طرح تو پیسے نہیں چلتے؟ سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ہو جاتے ہیں، مغرب میں کوئی پیسے لے کر دوسری جماعت میں نہیں جاتا،ان کا اخلاقیات کا معیار بہت بلند ہے، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گرا ہے،

میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ان دوخاندانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان سے دوستیاں ہوتی تھیں۔ جب قوم اچھے، برے کی تمیز ختم کر دے تو ختم ہوجاتی ہیں، جب برے کو برا نہ کہیں اسے تسلیم کرلیں مطلب زوال شروع ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی ہے، ہمارے نبیؐ دنیا کے عظیم رول ماڈل تھے،

ہمیں بچوں کو بل گیٹس کے بارے میں بتانے کے بجائے دنیا کے عظیم لیڈر کے بارے میں بتانا ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک نئی چیزآئی ہے جو کہ ایک یلغارہے، نئی جنریشن کو صحیح راستہ دکھاناسکالرز کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، سکالرزراستہ بھول جائیں تومعاشرے کونقصان ہوتا ہے۔

سکالرز کی پوری طرح مدد کریں گے، دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں، آج کے پاکستان میں سکالرزکی بہت ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی بہترتربیت کرنا ہوگی۔ اﷲ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ جاپان میں ہمارے کھلاڑی کا پرس گرا تو ٹیکسی ڈرائیورواپس دینے آیا، جاپان میں اخلاقیات کا معیار بہت اوپر ہے، پاکستانی معاشرے کو اچھے، برے کی تمیز سکھانی ہے،

پاکستان میں سب سے زیادہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، بچوں کے ساتھ اتنا کرائم ہو رہا ہے کوئی ری ایکشن نہیں آرہا، پاکستان میں جنسی جرائم بڑھنا شرمناک چیزہے، سکالرزکا کام معاشرے کی ڈائریکشن کوٹھیک کریں۔

ہاتھ ملانے مطلب کرپشن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں