سعد رضوی کارکنان اپیل 36

تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

تحریک لبیک پر پابندی

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) پنجاب کابینہ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پرسے کالعدم کاسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظور کرلی ۔محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی ۔

پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے پابندی ہٹانے کی سفارش کرے گی ۔اس سے قبل کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب کی سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کے اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی

اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراﷲ، آئی جی پنجاب راؤ سردار اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے،

کالعدم تنظیم کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
سمری منظور

تحریک لبیک پر پابندی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں