31

ملک بھر میں چینی کے نرخ بڑھنے لگے،فی کلو قیمت 150سے تجاوزکر گئی

Spread the love

چینی کے نرخ بڑھنے

اسلام آ باد،لاہور، کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں چینی کی قیمت میں دنوں میں نہیں گھنٹوں کے لحاظ سے اضافہ ہونے سمیت بحران شدید ہوگیا ،کئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150روپے سے تجاوز کرگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 130روپے کلو جبکہ خوردہ قیمت 138روپے ہوگئی ۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مار کیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135روپے ،پرچون دکانوں میں چینی 140روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ۔

پشاور میں چینی کی ہول سیل قیمت 140روپے کلو جبکہ کریانہ کی دکانوں میں چینی قیمت 145تا 150روپے فی کلو تک ہو گئی ۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150روپے جبکہ دیہات اور قصبوں میں چینی کی فی کلو قیمت 160تا 165روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

ایک روز کے دوران سندھ بھر میں چینی کی ایکس مل قیمت 9 روپے اضافہ کے بعد 136 روپے ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چینی کے نرخ آؤٹ آف کنٹرول ہوگئے، ایک ہی روز میں 50 کلو چینی کے بیگ کی قیمت میں 850 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔50 کلو چینی کا تھیلا 6200 روپے سے بڑھ کر 7050 روپے کا ہوگیا۔

شوگر ڈیلرز نے نرخوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔دوسری جانب شوگر ملز میں کرشنگ سیزن شروع ہونے میں ایک ماہ باقی ہے لیکن چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق گنے کی کرشنگ کا سیزن تاخیر سے شروع ہونے سے طلب و رسد کا فرق بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے بروقت فیصلے نہ لینے کی عوام کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ادھر سندھ کابینہ نے گنے کی قیمت ڈھائی سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

چینی کے نرخ بڑھنے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں