آج کا دن 32

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 کالے ماش سے نظر اتاریں اور گوشت وار کر پرندوں کو ڈال دیں تاکہ نحوست دور ہو سکے۔ اس وقت جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں اور شرارت نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کو دوسروں سے کم اور اپنوں سے زیادہ تکلیف ہوئی ہے مگر سب کو معاف کرکے خود کو ان سے فاصلے سے رکھیں اور صرف اپنے روزگار پر ہرممکن توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صورت حال تو آج بڑی اچھی ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام جس بھی کام کو کرنا چاہیں گے ان شاءاللہ کامیاب رہیں گے اور آج کا دن اولاد کے حوالے سے بھی اہم ہو سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جن میں کسی چیز کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں تو پھر فوری طور پر صورة قلم کی آخری دو آیات درود شریف کے ساتھ صبح و شام پڑھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جن میں کسی چیز کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں تو پھر فوری طور پر صورة قلم کی آخری دو آیات درود شریف کے ساتھ صبح و شام پڑھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کے لئے آج شام تک بس خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ان شاءاللہ آپ کو دو خوبصورت ستاروں کی بحکم اللہ پاور حاصل ہوگی تو صورت حال حق میں آ جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 پریشانیاں اور مشکلات ان شاءاللہ اب جلد ختم ہو جائیں گی۔ حکمت عملی تیار کر لیں۔ مستقبل میں آپ کو بڑے اہم فائدے ملنے ہیں اور آپ سے کوئی شاید بڑا کام بھی لیا جائے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بدنظری آئی تھوڑی سی۔ آپ یا کریم یا سلام ہر نماز کے بعد 100مرتبہ اور سورہ فلک و الناس دونوں صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔ ہر طرح کے اثرات بھاگ جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ابھی ذہنی سکون حاصل نہیں ہو رہا۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہر چیز جکڑن کا شکار ہوگئی ہے۔ اس وقت آپ نماز میں دل لگائیں اور اپنے گناہوں کی کثرت سے توبہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 رُکا ہواکام بن جانے کی امید ہے اور آپ کے لئے مستقبل کے حوالے سے خوشی کی خبر ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے۔ اب آسانیاں حاصل کر لیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ذہن کو صاف کریں۔ جسمانی کشش کی طرف توجہ مشکل میں ڈال دے گی۔ توبہ کریں اور سیدھے راستے پر چلیں۔ آج جو آفر ملے اس کے بارے میں اچھی طرح غور کرلیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 بار بار کہا جا رہا ہے جو لوگ دوسروں کے سامنے دست سوال کریں گے وہ شرمندہ ہوں گے ۔صرف اللہ پاک سے مدد مانگیں۔ آج شام تک دعا کرکے اپنی مراد بھی حاصل کرلیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں