36

آزاد کشمیرمیں المناک حادثہ، 23 مسافر جاں بحق،8زخمی

Spread the love

آزاد کشمیرالمناک حادثہ

مظفر گڑھ (صرف اردو آن لائن نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

بدقسمت مسافر بس آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ اندوہناک حادثہ پیش آگیا ، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جنہیں طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سدھنوتی (بلوچ) بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک حادثہ قرار دیااور المناک حادثہ میں فوت ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر ریاست نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس المناک حادثہ سے پوری ریاست کی فضا ء سوگوار ہے۔

حکومت آزادکشمیر نے سدھنوتی (بلوچ) المناک بس حادثہ میں فوت ہونے والوں کے لواحقین کو 3لاکھ روپے دینے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی جملہ سہولیات مفت فراہم کرنے جبکہ المناک حادثہ کے باعث ضلع سدھنوتی میں آج بروز جمعرات مکمل سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آزاد کشمیرالمناک حادثہ


آزاد کشمیر حادثہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں