داعش کا خود کش حملہ 50

کابل، ملٹری ہسپتال پر داعش کا خود کش حملہ،فائرنگ ،19افراد جاں بحق

Spread the love

داعش کا خود کش حملہ

کابل، اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھر دھماکے سے گونج اٹھا،ہسپتال کے قریب دھماکے سے 19افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے قریب ہوا جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔

طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کے مطا بق400بیڈ کے ہسپتال کے داخلی راستے پر دو دھماکے ہوئے،دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے ملٹری ہسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجوہسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داد خان ملٹری ہسپتال میں داعش کے جنگجوں کی امارت اسلامی فورسزسے جھڑپ بھی ہوئی۔

ادھر پاکستان نے کابل میں منگل کو سردارداؤ د خان ہسپتال کے نزدیک دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد حملہ میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،

بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں،اوردہشت گردی کے اس بہیمانہ واقعہ کا شکار ہونیوالوں سے ہمدردی کرتے ہیں،بیان میں ز خمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعاکیساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

داعش کا خود کش حملہ


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں