35

لاہور، ڈینگی بپھر گیا، شیرخوارجاں بحق

Spread the love

لاہورڈینگی بپھر گیا

لاہور،اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ڈینگی مچھر معصوم بچوں کی بھی جانیں نگلنے لگا۔ چلڈرن ہسپتال میں شیرخوارمچھر کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 8 ماہ کے موسی اسد کی موت ڈینگی سے ہوئی،

گزشتہ روز موسی اسد کی رپورٹ مثبت آئی تھی، ڈینگی تشخیص ہونے کے 2 دن بعد ہی 8 ماہ کے بچے کی موت ہوگی۔ لاہور میں موسی اسد ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالا پہلا بچہ ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں ڈینگی کے حملے تیز ہو گئے۔

پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 51 ہو گئی۔ صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 494 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔لاہور میں ڈ ینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 ہزار 347 ہو گئی،

صوبے بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 51 ہے۔ پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 15 ہزار 247 مریض رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا میں بھی صو رتحال بگڑنے لگی۔ صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 986 ہوگئی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہو چکے۔

پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے ز یا دہ 3 ہزار 10 ہوگئی ۔ اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، مزید 94 مریض رپورٹ ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 737 ہوگئی۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 140 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔حیدر آباد میں صورتحال آوٹ آف کنٹرول ہے، مزید 18 مریض رپورٹ ہوئے، ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 3 مریض جاں بحق ہوچکے، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 383 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی،جبکہ 457نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی۔

منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 39 ہزار 296 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہورڈینگی بپھر گیا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں