34

لاہور کی فضائی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ

Spread the love

لاہور کی فضائی آلودگی

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) فضائی آلودگی کے عفریت نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور میں سموگ کی شرح ٹرپل سنچری کراس کر گئی۔ شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں فضائی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ، لاہور خراب ایئر کوالٹی کے لحاظ سے دنیا کے پہلے نمبر پر ا گیا۔ سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر بن گیا۔ کروشیا کا شہر زگرب میں اے کیو آئی 183 کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نئی دہلی 174 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر موجود،

بھارت کا شہر ممبئی میں 165 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر، پانچویں نمبر پر موجود چین کا شہر شنگھائی کا اے کیو ائی 163 ریکارڈ، دبئی آلودہ فضا کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر اے کیو آئی 162 ریکارڈ، بھارتی شہر کلکتہ ساتویں نمبر پر اے کیو آئی 160 ریکارڈ، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آٹھویں نمبر پر موجود اے کیو آئی 157 ریکارڈ، بیجنگ فضائی آلودگی کے لحاظ سے 9 ویں نمبر پر اے کیو آئی 154 ریکارڈ،

کرغیزستان کا دارالحکومت بشکیک 10ویں نمبر پر ایئرکوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل سکھیرا نے ماحول کی آلودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے سموگ کے حوالے سے لاہور سمیت تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ آج مورخہ 01-11-21 تا اگلے حکم دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ اس قسم کی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کیا جائیگا۔ آب و ہوا کو گردوغبار اور دھوئیں سے صاف رکھنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

لاہور کی فضائی آلودگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں