آج کا دن 35

آج کا دن کیسا رہیگا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آج مکمل طور پر زائچہ آپ کی حمایت کر رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں دلچسپی لیں گے اس میں کامیابی ملنے کا امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی طور پر بھی بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آج بے حد خوبصورت دن ثابت ہو گا۔ اس وقت آپ کو مالی طور پر بڑا فائدہ حاصل ہونے کا بھی امکان ہے، اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ ان شاء اﷲ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
روزگار کا خانہ بحکم اﷲ دن بدن اچھا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو اب تمام فصول کام چھوڑ کر اس پر توجہ دینی ہوگی۔ جس سے مالی طور مضبوط ہونے کا بڑا اچھا موقع ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
ابھی بھی صدقے کے ساتھ چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں۔ سورۃ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر ڈالیں، تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت نہ ہوسکے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ خود پر توجہ ہی نہیں دے رہے۔ حالات جہاں تھے وہاں ہی کھڑے ہیں۔ اپنی نظر تو کم سے کم اتارلیں اور اگر مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے رہے، تو پھر دوبارہ مشکل میں آجائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جو لوگ کسی بھی اُلجھن کا شکار ہیں۔ وہ صرف راشن کی صورت میں صدقہ دیں اس سے وہ ختم ہوجائے گی اور اپنے غلط فیصلوں پر توجہ کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صرف سچ کا سہارا لیں۔ حق کی بات کرنے سے آپ کو اپنے معاملات میں غیبی انداز سے کامیابی ملے گی اور جو لوگ کسی بھی قسم کے لالچ میں آئیں گے نقصان اٹھائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
صدقہ دیں اور کسی غریب کی مدد بھی کر دیں، تاکہ جس رجعت نے تنگ کیا ہوا ہے۔ وہ آپ پر زیادہ اثر انداز نہ ہوسکے۔ آج کا دن بس معمول کے کام کرنے کے لئے ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
کاروباری حالات زبردست کامیابی کی جانب اشارہ دے رہے ہیں۔بس محنت اور لگن کی ضرورت ہے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی ان شاء اﷲ سکون دینے والی خبر آئے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
اس وقت مشکلات کے خاتمے اور بند دروازے کھولنے کے بحکم اﷲ آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کی دعا کام کر گئی اگر نیت صاف رہی تو ان شاء اﷲ اور بھی فائدے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو سفر روزگار کیلئے کریں وہ اچھا ثابت ہو گا۔ جو بلاوجہ سیر وغیرہ کے لئے ہوگا وہ بے کار جائے گا۔ آج کا دن آپ کی عزت کے مسئلے کے لئے اہم ہے۔ اس کا خیال رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

حالات کے مطابق قدم اٹھائیں لالچی لوگوں سے دور رہیں۔ آپ کس طرف چل پڑے ہیں۔ اس بات کا اندازہ ہے۔ آپ کو خود غور کریں اور فوری اپنی اصلاح کریں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں