آج کا دن 43

آج کا دن کیسا رہیگا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل
آپ کا زائچہ اچھی پوزیشن ظاہر کر رھا ہے۔ آپ کو صرف محنت پر یقین رکھنا ہے، اس کے اتنے شاندار نتائج برآمد ہوں کہ آپ اندازہ بھی لگا سکتے بس قدم اٹھائیں۔

برج میزان
آپ کی خاموشی حالات میں خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ آپ حالات کے مطابق قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔ اور اگر ایسا نہ کیا تو حالات بگڑ کر آپ کے خلاف ہو سکتے ہیں۔

برج ثور
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے خانگی مسائل سے دور رہیں۔ ورنہ خود پریشانی میں آجائیں گے۔ اور ان دنوں جو آفر ملے اس کو حاصل کرلیں تو فائدہ ہی ملے گا۔

برج عقرب
آپ ادِھر اُدھر کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔ اور ایک اچھا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ان تمام باتوں کو چھوڑ دیں۔ اور بسم اﷲ کر کے اپنے روزگار کی طرف توجہ دیں اسی میں فائدہ ہے۔

برج حوزہ
مشتری زائچے میں آیا ہوا ہے۔ یہ بے حد فائدہ دیتا ہے۔ عزت دولت شہرت کے حصول میں آسانیاں دیتا ہے۔ امید ہے کہ اس کے بے شمار فائدے ضرور حاصل ہوں گے۔

برج قوس
آج فائدہ مند دن ہے۔ غیبی انداز سے صورت حال آپ کے حق میں ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس لیے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ بھی ان شاء اﷲ ہوجائے گا فکر نہ کریں۔

برج سرطان
خفیہ مخالفین ان دنوں زوروں پر ہیں۔ وہ آپ کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بچ کر چلنے کے لیے سورۃ فلک اور الناس سات بار پڑھ کر گھر میں سے نکلیں اور زباں بھی مکمل بند رکھیں۔

برج جدی
صحت کا صدقہ دیں، اور فضول قسم کے کاموں سے دور رہیں۔ ناجائز معاملات لے کر چلیں گے تو مشکل تو ہوگی۔ اور یہ آپ کے لیے بے حد خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔

برج اسد
آج کا دن اچھا اور بحکم اﷲ مدد گار ثابت ہوگا۔ آپ کی پریشانیوں میں اب نمایاں کمی آرہی ہے۔ اُمید تو بہت ہے کہ روزانہ کے حساب سے اب بہتری کا عمل جاری رہے گا۔

برج دلو
آج اچھا دن رہے گا۔ صبح سے اپنے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں گی۔ اور جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی نکل آئے گا دوپہر تک ہی۔

برج سنبلہ
صورتحال آج اچھی ہے۔ صبح سے ہی جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوجائے گا اور کل کے حوالے سے آج ہی اچھی خبر مل جائے گی۔ مالی حوالے سے خاص طور پر بہتری ہے۔

برج حوت
آپ کی ایک ذمہ داری بڑھے گی۔ مگر ابھی آمدن میں خاص فرق نہیں آئے گا۔ آج آپ ایمانداری سے چلیں کوئی لالچ دینے کی کوشش بھی کرے تو اس کے لالچ میں نہ آئیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں