سعد رضوی کارکنان اپیل 32

کالعدم تنظیم کے احتجاجی مارچ کے پیش نظر غیر یقینی صورتحال برقرار

Spread the love

کالعدم تنظیم احتجاجی مارچ

راولپنڈی /گوجرانوالہ(صرف اردو آن لائن نیوز)کالعدم تنظیم کے احتجاجی مارچ کے پیش نظر غیر یقینی صورتحال

جمعہ کو بھی برقرار رہی ، رکاوٹوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، کئی علاقو ں میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے گوجرالہ سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،

راولپنڈی میں غیر یقینی صورتحال جمعہ کوبھی برقرار رہی ،راولپنڈی سے لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینیں متبادل روٹ رواں دواں رہیں

ادھر گوجرانوالہ میں راستے بند ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ اور سزیوں کی قلت پیدا ہوگئی ،لاہور اور، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار نائٹ کوچ اور سبک خرام بھی تاحال بند رہی ،

مری روڈ تیسرے روز بھی سیل رہا ، مریڑ چوک سے فیض آباد تک تمام ملحقہ شاہراہیں سیل رہیں ، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی، مری روڈ اور ملحقہ تجارتی مراکز مکمل بند رہے ، مری روڈ پر تعلیمی ادارے، بینکس اور بازار مکمل بند رہے ، راستے سیل ہونے سے شہریوں کو

شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، میٹرو بس ٹریک کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے، نماز جمعہ کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔

کالعدم تنظیم احتجاجی مارچ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں