احسن بھون صدر منتخب 52

عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

Spread the love

احسن بھون صدر منتخب

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوارمحمد احسن بھون اور سیکرٹری وسیم ممتاز ملک نے میدان مار لیا،جبکہ نائب صدر پنجاب کے عہدہ پر خاور اکرام بھٹی کامیاب قرار پائے ۔

حامیوں کے بھگنڑے، مٹھائیاں تقسیم ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے. سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کیامیدوار احسن بھون صدر منتخب ہوگئے،احسن بھون نے 1548 ووٹ حاصل کرکے جیت کا تاج پہن لیا،

مدمقابل صدارتی امیدوار سردار لطیف کھوسہ 920 ووٹ حاصل کرسکے، جیت کااعلان ہوتے ہی حامیوں نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے،مٹھائیاں تقسیم کیں اورایک دوسرے کومبارکبادیں دیتے رہے۔

جیت کے بعد نومنتخب صدر احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآئین اورقانون کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جائیں گے،جمہورئت اورجمہوری طاقتوں کیساتھ ہیں،

کسی طالع آزما کومسلط نہیں ہونے دیں گے، وکلاء کی فلاح بہبود اولین فریضہ ہے۔بار کیانتخابات میں وسیم ممتاز ملک وسیم ممتاز ملک سیکرٹری منتخب ہوگئے،

انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،بار کے حتمی نتائج کااعلان 3

نومبر کواسلام آباد میں ہوگا۔
احسن بھون صدر منتخب

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں