ماسٹر ڈگری کا سفر 55

پنجاب یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری کا سفر 100 سال بعد ختم

Spread the love

ماسٹر ڈگری کا سفر

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم

کر دیا گیا۔ جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔پنجاب

یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے

خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی

خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ اگلے سال پی یو سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں

کرائی جائے گی۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔

اگلے سال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی،

ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا ؟ اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر

ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔ ایچ ای سی نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ

ڈگری کا اجرا کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں