آج کا دن 43

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 تمام تر حالات آپ کے خلاف بھی ہوں تو میرے اللہ کے حکم سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور اگر نیت صاف رکھی تو اس کا انعام بھی حاصل کرنے میں تیار رہیں ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے۔ آج وہ آسان محسوس ہوگا۔ اور آپ کے لئے قدرتی سلسلے بن سکتے ہیں۔ آپ نے بڑا سخت وقت گزارا ہے، مگر اب ازالہ بھی ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کے لئے اپنوں کی جانب سے جو خطرات کا سامنا ہے۔ وہ دل سے نکال دیں ۔ اللہ کے حکم سے آپ کا ستارہ پاور فل ہی، آپ کو اب سب سے اوپر ہی رکھے گا، ان شاءاللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 زندگی کے تمام امور میں جو ناکامیاں چل رہی تھیں۔ مشتری اور شمس کی ملاپ سے اب وہ بہتری میں بحکم اللہ بدل جائیں گی اور آپ کو اب ہر معاملے میں بہتری ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بس آج کل میں بسم اللہ کر لیں۔ بڑا اچھا وقت جا رہا ہے۔ آپ کو بڑی کامیابی ملنے کا امکان اور زبردست سلسلہ ملے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج صحت کا صدقہ دیں اور تھوڑا سا اپنی زندگی کے معاملات پر بھی توجہ دیں۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی سمت درست نہیں ہے۔ استخارے کی مدد سے آگے بڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 خوبصورت دن تو ہے مگر آپ کا ستارہ جذباتی صورت حال کو بھی واضح کر رہا ہے آپ عقل سے کام لیں اللہ کی رضا کی خاطر جہاں حق چھوڑنے سے سکون ملے چھوڑ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کسی مالی مشکل میں دن گزار کر آئے ہیں وہ آج ان شاءاللہ آنے والے دنوں کے بارے میں خوشی کی خبر سن لیں گے۔آج بس غصہ قابو میں ضرور رکھیں ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جن لوگوں نے اپنے روزگار میں بہتری کرنی ہے وہ سچ بولیں اور کوشش کریں کہ صرف رزق حلال پر توجہ دیں کوئی آفر آئے بھی تو اس کو ٹھکرا دیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ کسی کی چھوتی سی مدد کریں گے۔ وہ آج شام تک انعام بھی حاصل کر لیں اور اب روزگار کے حوالے سے بھی کوئی اہم معاملات ہونے کا پورا امکان موجود ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 بھائی اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور اسی جگہ پر رزق ضرور ملے گا جس پر آپ کو گماں بھی نہ ہوگا۔ صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اچھا دن ہے دل خوش رہے گا۔ خاص خبر کے ملنے سے اور آنے والے وقت کے بارے میں اچھا ہی ہونے سے۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی بڑی امید ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں