سعد رضوی کارکنان اپیل 47

مارچ کے شرکا ء کا کامونکے میں قیام ،آج اسلام آباد روانگی کا اعلان

Spread the love

آج اسلام آباد روانگی

لاہور ، مرید کے (صرف اردو آن لائن نیوز) مرید کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے

مریدکے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق

سادھوکی میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کومنتشر ہونے کی ہدایت کی۔بعدازاں پولیس نے

کالعدم تنظیم کیکارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شلینگ کی جس کے جواب میں

مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔پولیس اور انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی

خندق کھود دی گئی ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار

شہید ہو گئے جن میں اے ایس آئی محمد اکبر بھی شامل ہے جس کا تعلق قصور سے بتایا جا رہا ہے

مارچ روکنے کیلئے اسلام آبادکی طرف جانیوالی جی ٹی روڈپر متعددمقامات پرکینٹینرزلگائے گئے

ہیں۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئی ہیں۔راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح

کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر

ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔، گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں موبائل

سروس معطل کر دی گئی ہے، سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کالعدم تنظیم

ٹی ایل پی کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور کے درمیان

ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ

نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ

کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال ،

کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ لاہور روانہ کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور اور

راولپنڈی کے درمیان شام 4بج کر 30منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6بجے چلنے والی اسلام

آباد ایکسپریس اور رات 12بج کر 30منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے

بدھ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے

لیے بدھ کے روز معطل کیا گیا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے

اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکا کی اسلام آباد کی جانب پیش

قدمی کے باعث وفاقی دارلحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کو ایک بار پھر مکمل سیل کر دیا

گیااسلام آباد ایکسپریس وے کو عارضی طور پر کھلا رکھنے کے ساتھ راولپنڈی کے تمام داخلی و

خارجی راستوں کے علاوہ مری روڈ اور اہم شاہراہوں سمیت اندرون شہر کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے

فیض آباد فلائی اوور ،سٹیڈیم روڈ ، مری روڈ ، راول روڈ ، کری روڈ ، ایئر پورٹ روڈ ، مریڑ چوک ،

کچہری چوک اور مال روڈ سمیت اندرون شہر کی سڑکوں پر دیو ہیکل کنٹینر اور بھاری رکاوٹیں لگا

کر پولیس ،رینجرزاورایف سی کی بھاری تعینات کر دی گئی

آج اسلام آباد روانگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں