36

کورونا سے مزید13اموات, ویکسی نیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، اسد عمر

Spread the love

ویکسی نیشن مثبت اثرات

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں مین کورونا سے مزید 13مریض دم توڑ گئے،جبکہ 516نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28405، ایکٹو کیسز کی تعداد23ہزار 982اورمجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 70ہزار 322تک پہنچ گئی،

کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشار یہ تین چار ریکارڈ کی گئی، این سی او سی کے مطابق 12لاکھ 17ہزار 935 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں

۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورسربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کورونا ویکسی نیشن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، کیسزکی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا انتہائی نگہداشت وار ڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے،

کورونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے۔ کورونا ویکسی نیشن مہم جاری رہنی چاہیے۔ عا لمی سطح پر گزشتہ روز کورونا سے 7 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ملک میں اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن 25 فیصد ہوچکی ، روزانہ 7 ساڑھے 7 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ آبادی کا ایک بڑا تناسب ابھی موجود ہے جسے انفیکشن ہوسکتا ہے۔

خصوصاً نوجوانوں کی ویکسی نیشن جاری رہنی چاہیے، دس کروڑ سے زائد ویکسین کے ڈوز لگائے جا چکے ہیں ، ویکسین کی کوئی فیس نہیں یہ مفت لگائی جا رہی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانی چاہیے، یہ محفوظ ہے۔ اسلام آباد میں دو تہائی سے زائد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے، خسرہ ویکسین کی دو سے زیادہ خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ویکسی نیشن مثبت اثرات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں