کورونا وائرس سے مزید 38

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق،572 نئے مریض

Spread the love

کورونا کا زور ٹوٹنے

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز ) کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 806 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 572 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 307، سندھ میں 4 لاکھ 68 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 553، بلوچستان میں 33 ہزار 204، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 386، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 249 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 96 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 17 ہزار 218 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 392 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 898، سندھ میں 7 ہزار 551، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 724، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 355، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کورونا کا زور ٹوٹنے


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں